چینی اور پاکستانی وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات

2022/03/30 18:35:39
شیئر:

تیس تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے چینی شہر تونشی میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ  ملاقات کی، جو افغان ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین تشریف لائے ہیں۔وانگ ای نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں کسی بھی تبدیلی سے قطع نظر، چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا سٹریٹجک اور طویل مدتی تناظر  میں فروغ جاری رکھے گا اور پاکستان کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار اور سب سے مضبوط حامی رہے گا۔

شاہ محمود قریشی نے وانگ ای کو پاکستان کے کامیاب دورے اور اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک نے اجلاس میں چین کی شرکت کو سراہا اور چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا متفقہ طور پر خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کو مایوس نہیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان چاروں موسموں کی تزویراتی شراکت داری پر قائم رہنا پاکستان کا مستقل اور پختہ یقین ہے۔ فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماوں نے یوکرین کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔