چین میں زیرتعلیم غیر ملکی طلباء کی جانب سے انسداد وبا اقدامات کی بھرپور تحسین

2022/03/30 16:30:48
شیئر:

اس وقت جیانگ شی میں تقریباً 100 بنگلہ دیشی طلباء اور اسکالرز موجود ہیں۔ انہوں نے بزنس سٹینڈرڈ کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے اپنے دن کیسے گزارے۔ جیانگ شی یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس میں  زیر تعلیم  محمد اکبر حسین نے کہا کہ مارچ کے وسط میں نان چھنگ میں مصدقہ کیسز کے بعد، اسکول نے فوری طور پر بین الاقوامی طلباء کے لیے بوسٹر ویکسینیشن کا انتظام کیا۔ اسکول کی سیکیورٹی سے لے کر ڈاکٹروں، اساتذہ اور طلباء تک، ہر کوئی اس وبا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ مجھے  لے  فینگ انٹرنیشنل رضاکار ٹیم کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ میں انسداد وبا کے ہیروز کے ساتھ مل کر کام کر رہا  ہوں اور اس  دوران  میں نے مختلف عمروں کے لوگوں کو ایک ساتھ کام کرتے دیکھا ہے، بچوں سے لے کر بزرگوں تک، ہر کوئی اس وبا کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ چینی حکومت نے " ڈائنامک زیرو  کیس  پالیسی" اپنائی ہے جو  واقعی ایک اچھا فیصلہ ہے۔ میں اسکول اور چینی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرنا چاہوں گا۔ ہم محفوظ ہیں اور اپنے اندر گرمجوشی محسوس کر رہے ہیں۔