یوکرین کی حیاتیاتی تجربہ گاہوں میں امریکی سرگرمیوں سے متعلق تحقیقات کی جانی چاہئیں، عراق میں اقوام متحدہ کے سابق چیف ویپن انسپکٹر

2022/03/30 10:39:01
شیئر:

عراق میں اقوام متحدہ کے سابق چیف ویپن انسپکٹر سکاٹ رائٹر نے حال ہی میں کہا کہ یوکرین کے حیاتیاتی تجربہ گاہوں میں امریکہ کی سرگرمیوں کے بارے میں سنجیدگی سے تحقیقات کی جانی چاہئیں۔
سکاٹ رائٹر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ  یوکرین میں یہ حیاتیاتی تجربہ گاہیں  امریکہ کی سرپرستی میں چلائی جاتی ہیں۔ان کی رائےمیں امریکہ دوہرا معیار اپناتا آیا ہے ،دوسروں سے اصول و ضوابط پر کاربند رہنے کا مطالبہ کرتا ہے جب کہ خود  کسی اور ہی طرح کے اصولوں پر کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ "ہر ایک کی طرح ہمیں بھی حیاتیاتی یا کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کا نشانہ نہیں بننا چاہیئے لیکن امریکہ سمجھتا ہے کہ ان ہتھیاروں سے بچنے کے لیے امریکہ کو بائیو کیمیکل تیار کرنے کا حق ہے۔"
سکاٹ رائٹر نے کہا کہ امریکہ ،2001 میں بائیولوجیکل ویپن کنونشن کے تصدیقی پروٹوکول کو ویٹو کرنے والا واحد ملک تھا، اس کو اس قانونی دستاویز کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنا بند کرنا چاہیئے۔