امریکی حیاتیاتی سرگرمیاں دنیا کے لیے مہلک

2022/03/31 17:19:29
شیئر:

 شین ہوا نیوز ایجنسی کے مطابق حال ہی میں یوکرین میں امریکہ کی حیاتیاتی تجرباتی سرگرمیوں نے عالمی برادری میں شدید تشویش پیدا کی ہے لیکن امریکہ اس بارے میں کوئی قابل اطمینان وضاحت  نہیں فراہم کر سکا ہے۔لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ طبی تجربات میں سیام افراد کے  استعمال سے لے کر امریکی فوجی لیبارٹری کی جانب سے فعال اینتھراکس کے نمونوں کی "غلطی سے" مختلف ممالک میں ترسیل تک، امریکہ حیاتیاتی تجربات افراتفری سے بھر پور ہیں، جس سے دنیا کے لیے تباہی لائی گئی ہے۔
یوکرین کے موسمی پرندوں میں خطرناک پیتھوجینز، کریمین کانگو ہیمرجک فیور اور  افریقی سوائن فیور موجود ہے۔ یہ ایک "فعال تحقیقی پروجیکٹ" ہے جو  یوکرین میں موجود امریکی سفارت خانے  کی ویب سائٹ  پر واضح طور پر  درج ہے۔  امریکی نائب وزیر خارجہ نولینڈ نے 8 مارچ کو امریکی سینٹ کی سماعت میں اعتراف کیا کہ یوکرین میں "حیاتیاتی تحقیق کی سہولیات" ہیں اور امریکہ متعلقہ "تحقیقاتی مواد" کو روسی فوج کے ہاتھ لگنے سے روکنے کے لیے یوکرین کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔