امریکہ دنیا میں افراتفری کا سب سے بڑا موجب

2022/03/31 16:49:57
شیئر:

امریکہ کی مسلط کردہ جنگیں متاثرہ ممالک میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہری ہلاکتوں کا سبب رہی ہیں، اور مقامی اقتصادی اور سماجی ترقی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ امریکہ اس وقت دنیا میں افراتفری کا سب سے بڑا موجب بن چکا ہے۔امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں افراتفری پیدا کی  جس سے علاقائی ممالک کی طاقت بری طرح کمزور ہوئی ، متعدد دہشت گرد تنظیموں نے جنم لیا اور خطے کو شدید انتشار میں ڈال دیا ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دنیا میں طاقت اور پابندیوں کا کثرت سے استعمال کیا ہے، دوسرے ممالک کو اپنے جائز حقوق اور مفادات سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا گیا ہے اور مقامی وسائل اور دولت کو کھلم کھلا لوٹا گیا ہے۔ مارچ 2003 میں، امریکی۔برطانوی اتحاد نے صرف مقامی تیل کے وسائل پر قبضے  کے لیے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر عراق جنگ کا آغاز کیا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد سے، امریکہ دنیا میں ہتھیار برآمد کرنے والا  سب سے بڑا ملک بن چکا ہے، اور اس کی اسلحے کی برآمدات دنیا میں ہتھیاروں کی مجموعی برآمدات کا ایک تہائی سے بھی  زائد ہیں۔

تاحال، امریکہ دنیا کے تقریباً 40 ممالک پر اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے بے شمار  فوائد سمیٹ چکا ہے۔ دنیا کی تقریباً نصف آبادی ان سے متاثر ہوئی ہے، جس نے متاثرہ ممالک کی پہلے سے کمزور معاشی اور سماجی بنیادوں کو مزید متاثر کیا ہے اور سنگین انسانی آفات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔