امریکہ ،روس یوکرین تنازعے سے فوائد سمیٹ رہا ہے

2022/03/31 16:55:35
شیئر:

روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ بدستور بڑھ  رہا ہے، ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور یورپ اور دنیا کو پہنچنے والے معاشی نقصانات ناقابلِ تلافی ہیں۔ تاہم، امریکی فوجی کمپنیوں  نے اس سے بہت زیادہ فائدہ اٹھایا ہے، اور ان کی اسٹاک قدر میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

 تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی کہ روس یوکرین تنازعہ ،یوکرین کے لیے امریکی فوجی مدد اور امریکی اور یورپی دفاعی بجٹ میں اضافے کے لحاظ سے امریکی فوجی صنعتی اداروں کے لیے اضافی فوائد لائے گا۔
اس وقت، امریکی کانگریس میں دفاعی بجٹ میں اضافے پر اتفاق رائے بڑھ رہا ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں، امریکی سینٹ نے  مالی سال 2022  کے لیے 1.5 ٹریلین ڈالر کا اومنی بس اپروپریشن بل منظور کیا۔ جس میں دفاعی اخراجات کے لیے 782 بلین ڈالر رکھے گئے ہیں جو کہ مالی سال 2021 کے مقابلے میں 42 بلین ڈالر زائد ہیں۔
اس کے علاوہ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک نے یکے بعد دیگرے اپنی دفاعی پالیسیوں کو ایڈجسٹ کیا ہے جس سے امریکی  فوجی صنعتی اداروں کے لیے "کاروباری مواقع" بھی سامنے آئے ہیں۔