اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں عوام کے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے فروغ اور تحفظ سے متعلق ایک قرارداد کی منظوری

2022/04/02 10:58:14
شیئر:

یکم اپریل کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49ویں اجلاس میں چین، پاکستان، مصر، جنوبی افریقہ اور بولیویا سمیت 66 ممالک  کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے فروغ اور تحفظ اور عدم مساوات کے خاتمے سے متعلق ایک قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ کووڈ۔ کی وبائی صورتحال  نے عالمی ترقی کو شدید متاثر کیا ہے، غربت میں اضافہ ہوا ہے اور  عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے۔ قرارداد میں  مختلف ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے موجودہ وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے، اور صحت عامہ، تعلیم، سماجی تحفظ، خوراک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے تاکہ کمزور گروہوں کو اضافی معاشی بوجھ  سے بچایا جا سکے۔ تمام فریقین پر زور دیا گیا کہ بین الاقوامی یکجہتی کی مضبوطی اور عوام کی مرکزی حیثیت سے وبا سے نمٹنے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں اور وبا کے بعد بحالی کو فروغ دینے، ویکسین، ادویات کی منصفانہ اور قابل رسائی کو یقینی بنایا جائے۔