یکم اپریل کی شام کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں یورپی کونسل کے صدر چارلس میشیل اور یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لین کے ساتھ ایک ویڈیو میٹنگ کرتے ہوئے کہا، ’’عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لیے چین اور یورپ کو دو بڑی طاقتیں بننا چاہیے، اور چین اور یورپی یونین کے تعلقات کے "استحکام" کے ساتھ دنیا کو "غیر یقینی صورتحال" کا شکار ہونے سے روکنا ہوگا۔
تقریباً دو سال بعد چینی اور یورپی رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ویڈیو میٹنگ ہے اور یہ ایک کھلااور گہرا تبادلہ بھی ہے۔ دونوں فریقوں نے نہ صرف باہمی افہام و تفہیم کو بڑھایا ہے بلکہ بہت زیادہ اتفاق رائے تک پہنچے ہیں، جس سے دنیا کو مشترکہ طور پر امن کو برقرار رکھنے اور ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم اشارہ ملا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب کووڈ۱۹کی وبا اور علاقائی تنازعات آپس میں جڑے ہوئے ہیں، اس طرح کا اشارہ بہت اہم ہے، اور یہ دنیا کی "غیر یقینی صورتحال" کے خلاف ایک طاقتور اور موثر مقابلہ ہے۔