یوکرین روس مذاکرات معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں, یوکرینی وفد کے سربراہ

2022/04/03 15:21:49
شیئر:

دو اپریل کو روس یوکرین مذاکرات میں شریک یوکرینی وفد کے سربراہ ارہامیہ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین اور روس ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں لیکن کریمیا کے معاملے پر ابھی بھی اختلافات موجود ہیں۔

ارہامیہ نے کہا کہ ہر روز آن لائن مذاکرات ہو رہے ہیں، اور وکلاء اور سفارت کاروں کا ایک ورکنگ گروپ حتمی دستاویز کا مسودہ تیار کر رہا ہے۔ روس نے استنبول میں پیش کیے گئے یوکرین کے مسودے کے لیے کریمیا کے مسئلے کے علاوہ تمام شرائط کو زبانی طور پر قبول کر لیا ہے۔ یوکرین روس سے تحریری تصدیق کا انتظار کر رہا ہے۔
ارہامیہ کے مطابق، روسی فریق کا خیال ہے کہ دستاویز کا مسودہ کافی حد تک مکمل ہے، اور ورکنگ گروپ دونوں صدور کے درمیان ممکنہ ملاقات کے لیے موضوعات تیار کر رہا ہے۔ ارہامیہ کا خیال ہے کہ دونوں  صدور کی ملاقات ترکی کے شہر استنبول میں ہونے کا قوی امکان ہے۔
فی الحال روس کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔