پاکستانی صدر کی طرف سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت عام انتخابات کرانے پر اتفاق

2022/04/03 19:03:28
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق تین اپریل کو پاکستانی صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت عام انتخابات کرانے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف 3 تاریخ کی صبح تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی، لیکن پاکستانی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی میں  عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ مسترد کر دیا۔ اسی دن پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے صدر عارف علوی کو ایک تجویز پیش کی جس میں قومی اسمبلی کی تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔