سری لنکا کی کابینہ کے متعدد وزراء مستعفی

2022/04/04 15:20:53
شیئر:
سری لنکا کی کابینہ کے 20 سے زیادہ وزراء نے 3 تاریخ کی شام کو اجتماعی طور پر اپنے استعفے پیش کر دئیے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے استعفیٰ نہیں دیں گے، اور ملک میں ایندھن اور بجلی کی قلت سے نمٹنے کے لیے نئے آپشن زیر بحث ہیں۔
اس وقت سری لنکا کی موجودہ کابینہ میں صرف صدر اور وزیر اعظم رہ گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کو توقع ہے کہ نئی کابینہ جلد تشکیل دی جائے گی۔
سری لنکا کو اس وقت غیر ملکی زرمبادلہ کی کمی، اشیائے ضروریہ کی قلت، بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور بجلی کی فراہمی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ حکومت نے 31 مارچ کی شام سے کئی بار کرفیو نافذ کیا ہے۔ صدر گوتابایا نے یکم اپریل  کی شام کو ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔