تین اپریل کو، سنکیانگ کے صدر مقام اُرمچی میں مسلمانوں نے رمضان کا پہلا روزہ رکھا۔ بڑی تعداد میں مقامی لوگ نماز تراویح کی ادائیگی اور دیگر عبادات کے لئے اُرمچی کے مرکزی علاقے میں قائم مسجد بیدا میں پہنچے۔ یہ تاریخی مسجد سو سال سے بھی زائد قدیم ہے۔ اس موقع پر بازاروں میں بھی رش نظر آیا۔ ارومچی کے بین الاقوامی بازار میں، بہت سی مقامی خصوصیات کی حامل مصنوعات فروخت ہوتی ہیں؛ موسیقی کے سٹال کے سامنے، دکاندار نے روایتی آلات موسیقی کی دھنوں سےسیاحوں اور گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
چین کے معیاری وقت کے مطابق رات دس بج کر بیس منٹ پر، روزہ افطار ہوا۔ پھل، نان اور دیگر کھانے میز پر رکھے گئے، اور مقامی مسلمانوں نے اپنے گھر وں میں خوشی سے افطار کیا ۔ رمضان المبارک کی یہ زندگی ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد تین مئی کو مسلمان عید الفطر کی خوشیاں منائیں گے۔