یوکرین میں روس پر نام نہاد "نسل کشی" کا الزام امریکہ اور نیٹو کی طرف سے شروع کی گئی ایک نئی اشتعال انگیزی ہے۔ روسی وزارت خارجہ

2022/04/04 14:52:23
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق، تین اپریل کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی جانب سے ایک منٹ سے بھی کم دورانیے کی غیر مصدقہ ویڈیو اور چند تصاویر جاری کیے جانے کی بنیاد پر، کچھ ممالک کے رہنماؤں اور وزارت خارجہ کے سربراہان نے روس پر یوکرین کی ریاست کیف کے شہر بوچا میں نام نہاد "نسل کشی" کرنے کا الزام لگانا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ چند روز قبل یوکرینی حکام نے یوکرین کی طرف سے گرفتار روسی فوجیوں کو گولی مارنے کی ویڈیو کی تصدیق کی تھی، لیکن فرانسیسی صدر میکرون سے لے کر برطانوی وزیر خارجہ ٹروس تک سب کی آنکھیں بند رہیں ۔ زاخارووا نے پرزور الفاظ میں کہا کہ اس کے پیچھے امریکہ اور نیٹو کی طرف سے شروع کی گئی نئی اشتعال انگیزی ہے۔
تین اپریل کو یوکرینی میڈیا نے بوچا شہر میں شہریوں کی ہلاکت کی تصاویر اور ویڈیوز کا ایک سلسلہ جاری کیا۔ یوکرین کی حکومت نے روسی فوج پر ان شہریوں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا۔ روس نے یوکرینی حکومت کے الزامات کی تردید کی ہے۔