پاکستان میں نگران وزیراعظم کی تقرری کا عمل شروع کردیا گیا

2022/04/04 18:41:20
شیئر:

4 اپریل کو پاکستانی صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان کا نگران وزیراعظم مقرر کرنے کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔ جس کے بعد پاکستان میں نگران وزیراعظم کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ اگر عمران خان اور شہباز شریف تین دن کے اندر نگران وزیر اعظم کے امیدوار کے نام پر متفق نہ ہو سکیں تو انہیں دو دو نام  پارلیمنٹیرینز کی کمیٹی کے سامنے پیش کرنا ہوں گے۔ یہ کمیٹی آٹھ ارکان پر مشتمل ہے جن میں پارلیمنٹ اور سینیٹ کے ارکان شامل ہیں ۔

3 تاریخ کی شام، پاکستانی صدر عارف علوی کے دفتر نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نگران وزیر اعظم کے تقرر تک پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہیں گے۔