افغانستان میں انسانی بحران پیدا کرنے پر میڈیا کی امریکہ پر تنقید

2022/04/05 15:53:40
شیئر:

گزشتہ ہفتے کے آخر میں، افغانستان کے مسلمانوں نے ماہ رمضان کا آغاز کیا۔ 2001 کے بعد پیدا ہونے والے بہت سے افغانوں کے لیے، یہ ان کی زندگی میں پہلی بار ہے کہ رمضان جنگ سے پاک رہا ہے۔ تاہم امریکہ سمیت  بعض ممالک کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے افغانستان شدید قحط کا شکار ہو رہا ہے ، جس سے یہ رمضان انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ بعض امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ طویل عرصے سے بیرون ملک جنگیں برآمد کر رہا ہے اور  پابندیوں کی چھڑی چلا رہا ہے، جس سے افغانستان کو ایک وسیع انسانی بحران کا سامنا ہے۔
امریکی میڈیا"یو ایس اے ٹوڈے" نے نشاندہی کی کہ جب امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء ہوا، تو امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک نے بیک وقت تمام بین الاقوامی امداد ختم کردی، جس سے افغان معیشت تباہ ہو گئی اور ایک عظیم قحط کا آغاز ہوا۔ اس کے ساتھ ہی، امریکہ نے اپنی فوجوں کے انخلا کے دوران افغان حکومت کے 9 بلین ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے، جس سے افغانستان میں معاشی بحران مزید بڑھ گیا۔