امریکہ کو اپنی حیاتیاتی فوجی سرگرمیوں کے بارے میں جامع اور مخصوص وضاحت پیش کرنی چاہیے، چینی وزارت خارجہ

2022/04/07 18:39:31
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان  نے 7 تاریخ کو پریس کانفرنس میں امریکہ پر ایک بار بھر زود دیا کہ وہ اپنی بائیو ملٹری سرگرمیوں کے بارے میں جامع اور ضروری  وضاحت پیش کرے اور کثیرالجہتی تصدیقی میکانزم کے قیام کی اپنی یکطرفہ مخالفت بند کرے، تاکہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے امریکہ پر اعتماد بحال ہو سکے۔
اطلاعات کے مطابق "حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن" کی جائزہ کانفرنس کی تیاری کا اجلاس جنیوا میں منعقد ہو رہا ہے اور روس نے امریکہ پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں چاؤ لی جیان نے کہا کہ"امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ بائیوملٹری سرگرمیاں کرنے والا ملک ہے، اور وہ واحد ملک ہے جو تصدیقی میکانزم کے قیام کی مخالفت کرتا ہے۔ عالمی برادری نے اس پر سوال اٹھایا ہے۔ امریکہ کا متعلقہ بیان چونکا دینے والا ہے۔
چاؤ لی جیان نے اس بات پر زور دیا کہ "حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن" کا تعلق بین الاقوامی برادری سے ہے، اور تعمیل کا مسئلہ بین الاقوامی امن اور سلامتی سے متعلق ہے، اور امریکہ کی طرف سے اپنے دوہرے معیار کی بنیاد پر من مانی طور پر اس کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ امریکہ اس کنونشن کے رکن ممالک میں سے ایک ہے اور اسے تعمیل میں مثالی  طور پر رہنمائی کرنی چاہئے۔