8 تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرا اولمپک گیمز کے جائزے اور تعریفی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چین نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنے پختہ عزم کو پوری طرح پورا کیا ہے یعنی دنیا کے لیے ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک گیمز کو پیش کیا جائے۔
ہنگامہ خیز دنیا میں، بیجنگ سرمائی اولمپکس کی روح عالمی تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتی ہے، یکجہتی اور دوستی کے بیج بوتی ہے، اور تمام ممالک کے لوگوں کو "مشترکہ مستقبل کی طرف، ایک ساتھ" کے پرچم تلے اکٹھا کرتی ہے۔ اب، بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرا اولمپکس کے اختتام کو تقریباً ایک مہینہ گزر چکا ہے۔ اس وقت وبائی صورتحال پھر پیچیدہ اور شدید ہے، اور بین الاقوامی صورتحال میں نئی اور بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس پس منظر میں، بیجنگ سرمائی اولمپکس کے جذبے کے ذریعے دنیا کو جو اعتماد اور طاقت حاصل ہوئی ہے وہ زیادہ قیمتی نظر آتی ہے۔