پاکستان کی سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی

2022/04/08 13:24:51
شیئر:

سات تاریخ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے اعلان کیا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر 9 اپریل کو صبح 10 بجے پارلیمانی اجلاس منعقد کریں گے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔
چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک اجلاس کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کی صورت میں قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا تقرر  کرے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے معاملے اور صدر کی جانب سے وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام پر تحفظات پیدا ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ طور پر  ڈپٹی سپیکر  کی جانب سے تین تاریخ کو دی گئی رولنگ کو مسترد کرتے ہوئے صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کو کالعدم قرار دے دیا ۔