امریکہ کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سی ڈی سی نے مشتبہ کووڈوائرس کے پھیلاؤ کے اعلان میں تاخیر کی

2022/04/10 16:41:29
شیئر:

پانچ تاریخ کو امریکہ کے نیشنل جیوگرافک کی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ڈی کرپٹ ہونے والی حالیہ  امریکی سرکاری دستاویزات سے ظاہر ہوا ہے کہ سی ڈی سی کو  دو ہزار بیس کے اواخر میں معلوم ہو چکا تھا کہ مشی گن کے ایک فارم میں پالے جانے والے "منک"، کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ شروع ہوچکاہے،لیکن اس نے ان اطلاعات کو کئی ماہ تک چھپایا ۔ 
دستاویزات کے مطابق مشی گن کے سرکاری اہلکار نے فارم میں موجود منکس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی جس کے بعد ، متعلقہ ادارے نے آٹھ اکتوبر دو ہزار بیس کو ہی سی ڈی سی سے مدد طلب کی ۔ سی ڈی سی نے وائرس کے نمونے جمع کرنے کے بعد مارچ دو ہزار اکیس میں اپنی ویب سائٹ پر اس کے بارے میں اطلاعات کو جاری کیا ۔ 
محققین کا کہنا ہے کہ اس مشتبہ وائرس کے پھیلاؤ  سے متعلقہ معلومات عام کرنے میں تاخیر اس وائرس کے انسداد کے لیے کی جانے والی موثر نگرانی کی صلاحیت میں رکاوٹ ہو سکتی ہے۔