پاکستانی پارلیمنٹ میں وزیرِ اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

2022/04/10 16:33:56
شیئر:

پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی ہے۔۱۰اپریل کو پینل آف چیئر ، ایاز صادق نے اعلان کیا کہ ایوان کے342 ارکان میں سے 174 ارکان نے وزیراعظم کے خلاف ،تحریکِ عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی ہے ۔
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ایاز صادق نے سپیکر اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد اجلاس کی صدارت سنبھالی تھی ۔
آئینی طریقہ کار اور قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان کی جانب سے  عدم اعتماد کے نتائج ،منظوری کے لیے صدرِ مملکت کو بھیجے جائیں گے اور ان سے نئے وزیراعظم کے انتخاب کاعمل شروع کرنے کی اجازت طلب کی جائے گی۔