سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم کا انتخاب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 91 اور قومی اسمبلی کے قوائد و ضوابط (2007) کے قاعدے 32 کے تحت کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئے منتخب وزیراعظم آج رات عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب رات 8 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔