امریکہ بھر میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات

2022/04/11 11:26:23
شیئر:

گزشتہ ویک اینڈ کے دوران، امریکہ بھر میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ریاست آئیووا کی سیڈر ریپڈس پولیس کے مطابق 10 تاریخ کی صبح ایک مقامی نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 تاریخ کی صبح، ریاست الینوائے میں بھی ایک پارٹی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ابتدائی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے ، بعد ازاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔
اسی طرح ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں بھی  10 تاریخ کو علی الصبح ایک پارٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ، ریاست جارجیا، ریاست ٹینیسی، اور ریاست ٹیکساس میں بھی گزشتہ ویک اینڈ کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے۔
3 تاریخ کی صبح ، کیلیفورنیا کے دارالحکومت سیکرامنٹو میں فائرنگ کا ایک سنگین واقعہ پیش آیا جس میں پولیس نے 6 ہلاکتوں اور 12  افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ سیکرامنٹو کی مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 10 تاریخ کو امریکہ میں گن وائلنس کے خلاف کچھ لوگوں نے سڑکوں پر احتجاج کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق، دس اپریل کی شام تک،رواں سال امریکہ میں گن وائلنس  سے کم از کم 11668 افراد ہلاک جبکہ 9270 زخمی ہوئے ہیں۔ ملک میں کم از کم  بڑے پیمانے پر 127 فائرنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں ہر واقعے میں چار یا اس سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔