10 تاریخ کی شام کو سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے حامیوں نے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں عمران خان کی حمایت اور قومی اسمبلی میں کامیاب قرار پانے والی تحریک عدم اعتماد کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے۔
اسی روز، پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 174ووٹوں سے کامیاب قرار پائی اور انہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔عمران خان پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپنے عہدے سے الگ ہونا پڑا ہے۔