بھارت نے میزائل "مس فائر" واقعے کی تحقیقات مکمل کر لیں،بھارتی میڈیا

2022/04/11 10:58:24
شیئر:
10 تاریخ کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارت نے رواں سال 9 مارچ کو پاکستان کی جانب "براہموس" میزائل کے "غلطی" سے فائر کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لیں، اور کئی اہلکاروں کو اس واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔
رپورٹ میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ اس واقعے کے ایک سے زائد اہلکار ذمہ دار ہیں، اس طرح کے واقعے سے قطعاً بچنا چاہیے تھا ، متعلقہ اہلکاروں کو  فوری اور سخت سزا دی جائے گی۔
تحقیقاتی کمیٹی نے پایا کہ ملوث اہلکاروں نے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔ وزارت دفاع نے انکوائری کمیشن کی تحقیقی رپورٹ سنی ہے  اور آئندہ ہفتوں میں مزید کارروائی متوقع ہے۔ بھارتی فضائیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار کا جائزہ لے رہی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
یاد رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے 11 مارچ کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ 9 مارچ کو معمول کی  جانچ پڑتال کے دوران "تکنیکی خرابی" کی وجہ سے "حادثاتی طور پر" پاکستان کی جانب ایک  میزائل فائر ہوا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس کے بعد بھارت نے واقعے کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی۔ پاکستان نے اس واقعے پر بھارت سے احتجاج کیا اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔