پاکستان میں سیاسی صورتحال میں تبدیلی سے چین کی پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے گی، چین کی وزارت خارجہ

2022/04/11 18:25:52
شیئر:

گیارہ اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے پاکستان میں سیاسی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک اور آہنی دوست کی حیثیت سے چین دل سے امید کرتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی اور ملک کے استحکام و ترقی کی مشترکہ حفاظت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ خواہ پاکستان میں سیاسی صورتحال میں کوئی بھی تبدیلی آئے ،چین پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر ثابت قدم رہے گا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی کا چین -پاکستان تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔