چین کی جانب سے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

2022/04/12 16:20:38
شیئر:

12 اپریل  کو چین کی  وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔چین اور پاکستان چاروں موسموں کے سٹریٹیجک ساتھی ہیں اور دونوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔ چین،  پاکستان کے ساتھ اعلیٰ معیار کی چین- پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر اور نئے دور میں  چین پاکستان ہم نصیب معاشرے  کی  تشکیل  کے لیے پر امید ہے۔