جاپان کو جوہری آلودہ پانی سمندر میں خارج نہیں کرنا چاہیئے،سی ایم جی کا تبصرہ

2022/04/12 20:04:21
شیئر:

ایک سال قبل تیرہ اپریل کو جاپانی حکومت نے فوکو شیما ایٹمی پاورپلانٹ کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔  ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے اپریل کے وسط میں آلودہ پانی کے اخراج کے لیےسمندر کی تہہ میں نکاس کا نظام تعمیر کرنے  کا  منصوبہ  بنایا ہے۔
جاپان کے اس عمل کی عالمی برادری سمیت جاپانی عوام نے بھی شدید مذمت کی ہے۔ ایٹمی توانائی کےعالمی ادارے نے حال ہی میں جاپان کا دورہ کیا اور جوہری آلودہ پانی کے اثرات پر تحقیقات کیں جس کے نتائج مئی میں متوقع ہیں لیکن ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے نتائج  کا انتظار کیے بغیر اپنے منصوبے کو جاری رکھا ہوا ہے۔
ظاہر ہے کہ آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنا نہ صرف جاپان ،بلکہ پوری دنیا کے حیاتیاتی ماحول سے وابستہ ہے۔جاپان میں کی جانے والی ایک رائے شماری کے مطابق  نصف سے زائد جاپانی عوام اس عمل کی مخالفت کرتے ہیں۔یہ کرہِ ارض تمام انسانوں کا گھر ہے  اور نسل انسانی کے  مستقبل کی خاطر  جاپان کو اپنے اس غلط عمل کو فوراً روک دینا چاہیئے۔