پاکستان کی نئی حکومت سی پیک کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دے گی، نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف

2022/04/12 11:07:41
شیئر:

گیارہ تاریخ کو پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اپنے اولین خطاب میں پاک چین تعلقات کا خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا مخلص، قابل اعتماد شراکت دار ہے اور چین  نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کی حمایت کی ہے۔ پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی ہے جس کی گہری جڑیں دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔

شہباز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں حکومتوں کے تعاون سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی جاری رہے گی اور اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔
اس کے علاوہ، انہوں نے عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں یکم اپریل سے کم از کم اجرت 25000 روپے تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ پنشن میں بھی دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔شہباز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مسئلے کو حل کرنے، پسماندہ صوبوں میں معاشی ترقی کو فروغ دینے اور بلوچستان اور  سابقہ فاٹا جیسے معاشی طور پر پسماندہ علاقوں میں نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔