صوبہ ہائی نان سے جڑی شی جن پھنگ کی گہری محبت

2022/04/13 14:15:56
شیئر:

ماہ اپریل میں چین میں موسم بہار عروج پر ہوتا ہے۔زندگی کے رنگوں سے بھرپور  اس موسم میں صدر شی جن پھنگ صوبہ ہائی نان  کا دورہ کر رہے ہیں ۔ یہ چین کا سب سے کم عمر صوبہ ہے۔ 13 اپریل  1988کو  ہائی نان کو صوبے کا درجہ دیا گیا اور اسی کے ساتھ  ہائی نان  خصوصی اقتصادی زون بھی  قائم  کیا گیا ۔ ہائی نان توانائیوں سے بھر پور نوجوان صوبہ ہے ۔   2018 بوآؤ   ایشیائی فورم میں  صدر شی جن پھنگ نے  ہائی نان  کے ساتھ  اپنی  دوستی اور  جذبات کا اظہار  ایک مقامی گیت کے بول کے حوالے  سے یوں کیا " طویل عرصے تک دید کی خواہش کے بعد اب ملاقات ہوئی ہے اور جی چاہتا ہے کہ اب بار بار ملاقات ہو ۔"

  1979میں شی جن پھنگ نے  ہائی نان کا پہلا دورہ کیا۔ اُس وقت،  ہائی نان صوبہ گوانگ دونگ کا ماتحت ضلاع  تھا، اور شی جن پھنگ کے والد محترم شی زونگ شون گوانگ دونگ میں کام کر رہے تھے ۔ اُس وقت شی جن پھنگ، چھنگہوا یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے، اور وہ  اکثر سردیوں اور گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے والد سے ملنے کے لیے گوانگ دونگ جاتے تھے ۔  2018  کی  قومی عوامی کانگریس کے دوران، انہوں نے گوانگ دونگ کے وفد کے ساتھ گفتگو میں اپنے ماضی کے بارے میں یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا  کہ وہ 1979 میں سردیوں کی تعطیلات کے دوران گوانگ دونگ گئے اور اپنے والد کے ساتھ  مقامی صورتحال کی تحقیق  و معائنہ کے لیے ہائی نان گئے ۔اس دوران مارشل ای  جیان اینگ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ اُس وقت،  ہائی نان ایک غریب ، پسماندہ اور بند جزیرہ تھا، لیکن وہ  ہائی نان کی ترقی اور تعمیر کے لیے اس کے معماروں کی شاندار کوششوں سے بے حد  متاثر ہوئے۔

صدر شی جن پھنگ ہمیشہ  ہائی نان کی ترقی کے بارے میں فکر مند رہے ہیں۔اپریل 2010 میں اُس وقت کے نائب صدر شی جن پھنگ نے ہائی نان میں قیام کے دوران اس کے  10 سے زیادہ شہروں اور کاؤنٹیوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے دیہی علاقوں، اسکولوں اور کاروباری اداروں کا معائنہ کرتے ہوئے  ہائی نان کی معاشی ترقی کو تیز تر کرنے  کی سمت کا  اشارہ  کیا ۔

اپریل 2013 میں صدر شی جن پھنگ نےصوبہ ہائی نان کا  ایک بار پھر دورہ کیا  ۔سانیا میں خلیج یالونگ کی گلاب کی وادی میں صدر شی نے کہاکہ " جامع اعتدال پسند  معاشرے کی تکمیل کا انحصار کاشتکاروں پر  ہوتا ہے ۔"  اس نعرے  کو کروڑوں چینی عوام نے سراہا ہے۔ اس دفعہ شی جن پھنگ نے  "معاشی خوشحالی، سماجی تہذیب،  ماحول دوست زندگی اور لوگوں کی خوشی کے ساتھ ایک خوبصورت نئے  ہائی نان کی تعمیر کو تیز کرنے" کے لیے اہم ہدایات دی ہیں، جس نے  اس جوان صوبے کی ترقی کی راہ کو واضح  کر دیا ہے ۔

بوآؤ ایشیائی فورم  ہائی نان کو بیرونی دنیا کے لیے کھولنے کا ایک اہم دریچہ ہے۔10 اپریل 2018 کو صدر شی جن پھنگ نے چوتھی مرتبہ  بوآؤ ایشیائی فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی اور اہم تقریر کی۔ اس کے بعد  انہوں نے صوبے کے چند شہروں اور  مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔  انھوں نے کہا کہ سبز پہاڑ،  شفاف پانی، نیلا سمندر اور نیلا آسمان  ہائی نان کی مضبوط ترین خوبیاں  ہیں اور انہیں ترجیح دی جانی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قیمتی دولت ہے۔ہمیں "اس سمندری نخلستان اور اس نیلے پانی کی زندگی کی طرح دیکھ بھال کرنی چاہیئے "۔ شی جن پھنگ کی ہائی نان  کے عوام کے لیے پیار  سے بھری دیکھ بھال ان کی سنجیدہ نگاہوں میں جھلکتی ہے اور ان کے عملی اقدامات میں دکھائی دیتی  ہے۔

صدر شی جن پھنگ مادر وطن کے سب سے جنوبی سرے پر واقع  اس زمین سے ہمیشہ گہری  محبت کرتے ہیں اور وہ ہائی نان  کے منفرد جغرافیائی فوائد اور  وافر  قدرتی وسائل  کا گہرا ادراک رکھتے ہیں۔انہوں نے گہرائی سے تحقیق اور سوچ بچار کی ہے ، اور ہائی نان  کی ترقی کے لیے واضح حکمت عملی کے رہنما اصول بنائے ہیں ۔ آج کا  ہائی نان ماضی سے بالکل مختلف  ہو چکا ہے۔سابقہ سرحدی جزیرہ ایک خوبصورت اور خوشحال بین الاقوامی سیاحتی جزیرے اور ایک متحرک خصوصی اقتصادی زون میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ہائی نان  کی ترقی نے دنیا کو چین کی اصلاحات اور کھلے پن کے  معجزے کا گواہ بنا دیا ہے۔