چین اعلیٰ معیار کی چین-پاک اقتصادی راہداری کی تعمیرکے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔چینی وزارت خارجہ

2022/04/13 17:06:04
شیئر:

13 اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین، چین -پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے بارے میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کےبیان کو بہت سراہتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کے بعد سے اس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہےاور اسےہر سطح پر سراہا اور تسلیم کیا گیا ہے۔ چین اعلیٰ معیار کے ساتھ چین- پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو جاری رکھنے اور اسے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کی ترقی  کامثالی منصوبہ بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔