چین پاکستان دوستی چٹان ہے

2022/04/15 17:07:39
شیئر:

پاکستان کی سیاسی صورتحال میں حالیہ دنوں میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے باعث جناب عمران خان کی برطرفی کے بعد اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوگئے. دوست ہمسایہ "آہنی بھائی" کی ہنگامہ خیز سیاسی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے چینی عوام سب سے زیادہ اس بات پر فکر مند ہیں کہ آیا چین اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات متاثر ہوں گے یا نہیں۔ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اندرون اور بیرون ملک سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین پاک دوستی ہمیشہ مضبوط اور پائیدار رہے گی اور نئی بلندیوں کو چھوتی رہے گی۔

سب سے پہلے، جب شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے انتخاب کے فوراً بعد   شہباز شریف کو چین کی طرف سے مبارکباد پیش کی، اور نشاندہی کی: "چین اور پاکستان چار موسموں کے  تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط اور اٹوٹ ہیں، چین دو طرفہ  روایتی دوستی کو جاری رکھنے، ہمہ جہتی تعاون کو گہرا کرنے، اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کرنے اور   نئے دور میں چین پاک ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے ۔" یہ ایک رسمی  سفارتی بیان بازی نہیں ہے، بلکہ  چینی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار ہے۔ اس وقت پاکستان کو اندرونی طور پر سنگین معاشی صورتحال کا سامنا ہے اور بیرونی ماحول بھی پیچیدہ اور شدید دباؤ میں ہے۔عالمی طاقتوں بالخصوص چین جو کہ پاکستان کا  سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہمسایہ ہے، کی حمایت انتہائی ضروری ہے۔دوسری طرف ،  پاکستان کی جانب سے پاک چین تعلقات کے حوالے سے بھیجے گئے مضبوط مثبت اشارے نے چینی عوام کے خدشات  کو بھی دور کر دیا ہے۔اپنے انتخاب کے دوسرے روز نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں گہری جڑی ہوئی ہے اور ناقابل تنسیخ اور غیر متزلزل ہے۔اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ  اندرون اور بیرون ملک متعدد دباؤ اور پیچیدہ حالات کے پیش نظر، دونوں ممالک اور خطے کے امن اور ترقی کے لیے پاکستان چین ہمہ گیر  تعاون کی تزویراتی اہمیت اور مستحکم کردار بلاشبہ پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہے۔

دوم، دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت اقتصادی اور تجارتی تعاون، خاص طور پر "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے فلیگ شپ پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری  کی تعمیر   متاثر نہیں ہوگی، بلکہ تیز رفتاری کے راستے پر گامزن  ہوگی۔ حالیہ برسوں میں، پاکستان نے قومی سلامتی کی پالیسی 2022-2026 میں اقتصادی سلامتی کو قومی سلامتی کے بنیادی حصے کے طور پر لینے کی حکمت عملی پیش کی ہے۔اس لئے  نئی پاکستانی حکومت ترقی کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کرےگی تاکہ باہمی تعاون سے اندرونی و بیرونی دباؤ کا مقابلہ کیا جا سکے۔ نئے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو پاکستان کے لیے ایک "بے مثال موقع" قرار دیا ہے، اور ان کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے کئی سالوں سے CPEC کی تعمیر کے لیے "پنجاب رفتار" پیدا کی ہے۔ ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے سیاست دان کے طور پر، معاشی اور سماجی حکمرانی کا بھرپور تجربہ اور مضبوط انتظامی صلاحیت کے ساتھ، شہباز شریف سے یقیناً تمام جماعتوں نے پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔ ہم یہ بھی پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ CPEC کی تعمیر نئے وزیر اعظم کے لیے معیشت کو فروغ دینے، مشکلات سے نکلنے اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے تعاون حاصل کرنے کا ایک اہم طریقہ  بن جائے گی، اور متعلقہ منصوبوں کو زیادہ سرمایہ کاری اور ترقی ملے گی۔

چین پاکستان ہمہ گیر  تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری دونوں فریقوں کے لیے ایک تاریخی انتخاب ہے۔نہ تو بیرونی طاقتیں اور نہ ہی دباؤ اسے تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی کمزور کر سکتے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ قابل ستائش بات یہ ہے کہ چین پاکستان تعلقات وہ تعلقات نہیں ہیں جو  مغربی سیاست دانوں کی نظر میں صرف مفادات پر مبنی ہیں۔دونوں فریقوں کے درمیان دوستی اور جذبات کی پاسداری اور تحفظ چین پاکستان دوستی کی سب سے مضبوط بنیاد ہے، اس لیے میں چین پاکستان تعلقات کو سب سے رومانوی بین الاقوامی  تعلقات قرار دیتا ہوں۔

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اردو رومانوی  شاعری کے سرخیل وصی شاہ کی طرف سے لکھے گئے گیت کے بول  اس رومانوی جذبے  کا بہترین اظہار کر سکتے ہیں:

آشتی کا سفر دوستی کا سفر

سب فضائیں گواہ اس محبت کی ہیں

سب ہوا ئیں  گواہ اس محبت کی ہیں

رشک سے دیکھتا ہے ہمالہ ہمیں

شاہراہیں گواہ اس محبت کی ہیں