سولہ اپریل 2016 کو ایکواڈور میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ پابلو کورڈووا ملبے تلے دب گیا۔ شدید مایوسی کے عالم میں اس نے ہنگامی فون کال کی اور اسے بچا لیا گیا۔ پابلو کورڈووا نے ایک نئی زندگی پانے کے بعد ECU-911کے ساتھ کام شروع کر دیا،یہ وہی ہنگامی رسپانس سروس ہے جس نے اسے بچایا تھا۔ یہ سروس چینی تعاون کے تحت قائم کی گئی ہے اور جب اسی سال کے اواخر میں صدر شی جن پھنگ ایکواڈور کے سرکاری دورے کے دوران، ECU-911 کے ہیڈ کوارٹر کے پاس رکے، تو پابلو کورڈووا چینی صدر کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کرنے کا بے تابی سے منتظر تھا۔