پاکستانی فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی شہید

2022/04/16 16:32:20
شیئر:

پاکستانی فوج نے جمعہ کو بتایا کہ 14 تاریخ کو  شمالی وزیرستان کے علاقے میں ایک فوجی قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سات فوجی شہید ہو ئے ہیں۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  یہ واقعہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ دہشت گردوں کے فوجی قافلے پر حملے کے بعد پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے مذکورہ علاقے میں  فوجی  آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔