امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے مال میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی

2022/04/17 15:19:42
شیئر:

16 تاریخ کو امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے صدرمقام کولمبیا کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے حبکہ دو افراد بھگدڑ مچنے سے زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ کولمبیا کے پولیس چیف ولیم ہالبروک نے واقعے کے چند گھنٹے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یہ کوئی اتفاقی حملہ نہیں تھا بلکہ ہوسکتا ہے کہ یہ مسلح مجرمان کے گروپ کے درمیان تصادم ہو۔
امریکی "گن وائلنس آرکائیوز" کے 16 تاریخ تک کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ رواں سال امریکہ میں گن وائلنس سے متعلق واقعات میں 12,395 افراد ہلاک اور دیگر9,927  زخمی ہوئے ہیں۔