کراچی میں چینی ٹیکنالوجی پر مبنی نیوکلیئر پاور ٹیکنالوجی یونٹ فعال

2022/04/19 11:51:51
شیئر:

اٹھارہ اپریل کو ،کراچی میں چین کے تیار کردہ  "ہوا لونگ -ون " تھرڈ جنریشن نیوکلیئرری ایکٹر پر مشتمل پہلے بیرون ملک منصوبے کا  یونٹ ۳ کمرشل آپریشن کے لیے فعال ہو گیا ہے۔ 

کراچی کا یونٹ ۳ دنیا میں چوتھا جب کہ چین سے باہر دوسرا نیوکلیئر پاوریونٹ ہے جو "ہوا لونگ -ون ری ایکٹر "پر مبنی ہے۔ یونٹ ۲  پہلے ہی فعال ہو چکا ہے اور اب یونٹ ۳  کے فعال ہونے کے بعد یہ دونوں یونٹس ۲۰ بلین kWhبجلی پیدا کرنے کے قابل ہو گئے ہیں جو کہ پاکستان میں توانائی کے ڈھانچے کی بہتری کے لیے بے حد اہم ہے۔

"ہوا لونگ -ون " چین کی تھرڈ جنریشن " پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر "  ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے اور سکیورٹی کےاعلی ترین بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے۔

کراچی یونٹ ۳ کا فعال ہونا سی پیک کے نتائج و  کامیابیوں کے استحکام کا مظہر  اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے سامنے متعلقہ ٹیکنالوجی کا مثالی نمونہ ہے۔