امریکی حکومت کی شرح حمایت میں نمایاں کمی

2022/04/19 16:01:29
شیئر:

حکومتی اسکینڈلز، معاشی بدحالی، بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور سوشل میڈیا کی بدولت امریکی اداروں پر اعتماد برسوں سے کم ہوتا جا رہا ہے۔ حالیہ شواہد بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا اس رجحان کو مزید بدتر بنا رہی ہے۔

گیلپ کے مطابق 2021 میں، صرف 39 فیصد امریکیوں نے خیال ظاہر کیا کہ موجودہ امریکی حکومت ملکی یا بین الاقوامی معاملات کو سنبھال سکتی ہے۔ یہ گیلپ کی تاریخ میں ملکی سطح پر اعتماد کے حوالے سے کم ترین شرح ہے۔ اسی طرح، پیو ریسرچ نے رپورٹ کی ہے کہ 24 فیصد امریکیوں کے خیال میں وہ حکومت پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔