وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ دیامیر بھاشا ڈیم

2022/04/19 10:17:07
شیئر:

سترہ اپریل کو پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کاروباری ادارے کی جانب سے زیرتعمیر دیامیر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا۔وزیراعظم بننے کے بعد بنیادی تنصیبات کایہ پہلا پروجیکٹ ہے، جس کا انہوں نے معائنہ کیا ہے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین نے تفصیلی بریفنگ دی اور وبائی صورتحال کے دوران ، چینی کاروباری ادارے کے تعمیراتی کام کو بروقت مکمل کرنے کی تعریف کی۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم، پاکستان کی معاشی و معاشرتی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد دیامیر بھاشا ڈیم پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم بن جائے گا اور یہ روزگار کی فراہمی ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ ، آبپاشی کے نظام کی بہتری اور بجلی کی قیمت کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔