افغانستان میں دو حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت

2022/04/22 10:15:29
شیئر:

شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں واقع ایک مسجد پر  اکیس تاریخ کو بم حملہ کیا گیا ۔ ادھر اسی روز شمالی صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر میں بھی ایک ملٹری بس پر حملہ کیا گیا۔ دونوں حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

صوبہ بلخ کے محکمہ اطلاعات و ثقافت مولوی ذبیح اللہ نورانی نے میڈیا کو بتایا کہ مزار شریف کی ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور پندرہ افراد زخمی ہوئے ۔ نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جب مسجد میں بم دھماکہ ہوا تو لوگوں کی بڑی تعداد نماز ادا کر رہی تھی۔ادھر مقامی ہسپتال کے اہلکار نے حملے میں30 ہلاکتوں اور  80 زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔
صوبہ قندوز کے پولیس آفسر کے مطابق قندوز شہر میں ایک ملٹری بس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہوگئے ۔
تاحال کسی تنظیم یا شخص نے مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔