امریکہ میں نفرت انگیز جرائم میں ہوش ربا اضافہ، سی این این کی رپورٹ

2022/04/24 16:15:28
شیئر:

سی این این کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق رواں برس نیو یارک سٹی میں 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں نفرت انگیز  جرائم میں 76 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سی این این نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی "ہیٹ کرائمز ٹاسک فورس"  کے اس ہفتے جاری کردہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ  اس سال یکم جنوری سے 10 اپریل کے درمیان 194 نفرت انگیز جرائم ہوئے، اس کے مقابلے میں 2021 میں انہی تاریخوں میں 110 نفرت انگیز جرائم ہوئے۔