جاپان میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ ، 11 افراد ہلاک 15 لاپتہ

2022/04/25 11:13:39
شیئر:

23 تاریخ کو جاپان میں سیاحوں کی ایک کشتی کو ہوکائیڈو میں جزیرہ نما شیریٹو کے قریب حادثہ پیش آیا۔کشتی میں 26 افراد سوار تھے۔ جاپان کے سرچ اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے 25 تاریخ کو 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 15 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
 اس حادثے  کے بعد سیاحوں کے لیے خدمات فراہم کرنے والی مقامی  بوٹ ایسوسی ایشن نے 28 اپریل سے 8 مئی تک اپنی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ دریں اثنا ،جاپان کی وزارت اراضی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور سیاحت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔