پاکستانی دفترخارجہ نے کراچی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کراچی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں کام کرنے والے چینی شہریوں سمیت معصوم جانیں گئیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام اس واقعے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، دھماکے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، حکومت زخمیوں کو طبی امداد فراہم کررہی ہے۔