چین پاکستان تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، وزارت خارجہ

2022/04/27 16:21:24
شیئر:


27 اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے باقاعدہ پریس کانفرنس کی میزبانی کی۔ ایک رپورٹر نے پوچھا کہ پاکستان کے شہر کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی شٹل بس پر دہشت گردانہ حملےکا کیا مقصد ہے؟ کیا چین کو تشویش ہے کہ دہشت گردی کے خطرے سے پاکستان میں چینی اقتصادی منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں؟

وانگ وین بین نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی اٹوٹ ہے اور چین پاکستان باہمی اعتماد و تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور دہشت گردوں کو یقیناً  ان کے جرائم کے لیےبھاری قیمت چکانی پڑے گی۔