26 اپریل کی شام، 2022 نیویارک انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول کے انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این ٹی وی نیٹ ورک کی تیار کردہ میوزک ویڈیو "فیسٹیول اوورچر" نے فنی پرفارمنس کا گولڈ ایوارڈ جیتا۔ اس کے علاوہ فیسٹیول میں سی جی ٹی این نے چاندی کے دو اور کانسی کے تین ایوارڈز بھی حاصل کئے۔
سنہ 1957 میں قائم کیا گیا نیویارک انٹرنیشنل فلم اینڈ ٹیلی ویژن فیسٹیول ،عالمی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں سب سے با اثر بین الاقوامی میلوں میں سے ایک ہے۔میلے میں 14 شعبوں جیسے آرٹ، دستاویزی فلموں وغیرہ میں متعدد ایوارڈز دئیے جاتے ہیں اور ایوارڈز کے انتخاب کی پیشہ ورانہ مہارت کو اچھی طرح سے تسلیم کیا گیا ہے۔