لی آو ایک فلپائنی نوجوان ہیں جو بیجنگ میں کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے ایک چینی لڑکی شی چھِی سے ملاقات کی ۔شی چھِی کو مطالعہ پسند ہے ، اور اس کے خیال میں "علم طاقت ہے" ۔ شی چھی نے لی آو کو بتایا کہ مطالعے نے اُس کی تقدیر بدل دی ہے ، اور وہ یہ امید بھی کرتی ہے کہ جو لوگ تعلیم حاصل کرنا پسند کرتے ہیں ان کی مستقبل کی زندگی یقیناً روشن ہو گی ۔