چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے سربراہ کی جانب سے پاکستان کے نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی کے نام تہنیتی پیغام

2022/04/29 18:28:55
شیئر:

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے سربراہ لی جان شو نے چھبیس اپریل کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو مبارک باد دی۔

لی جان شو نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔چین پاک دوستی ہر آزمائش سے گزر کر دونوں ممالک کے عوام کے دلوں کا حصہ بن چکی ہے۔بین الاقوامی صورتحال کی تبدیلیوں اور کووڈ-۱۹ کی آزمائش کےتناظر میں فریقین سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے چین پاک اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھارہے ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروع دے رہے ہیں۔ لی جان شو نے نومنتخب اسپکر کے ساتھ مل کر چین کی قومی عوامی کانگریس اور پاکستان کے قومی اسمبلی کے درمیان دوستانہ تبادلے کو آگے بڑھانے، عوامی دوستی کو مضبوط بنانے اور نئے عہدمیں چین پاک ہم نصب معاشرے کے فروغ  کی خواہش کا اظہار کیا۔