جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پر حملہ ،پاکستانی صدر کا پاکستان میں چینی سفارت خانے کا دورہ اور اظہارِ تعزیت

2022/04/30 17:03:54
شیئر:


تیس اپریل کو پاکستانی صدر عارف علوی نے، جامعہ کراچی میں  کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی شٹل بس پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے چینی اساتذہ اور  زخمیوں سے  اظہار تعزیت کے لیے پاکستان میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا ۔

 صدر عارف علوی نے پاکستانی عوام کی طرف سے صدر شی جن پھنگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی عوام کےساتھ دلی تعزیت کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ چینی زبان کی تعلیم ایک پل ہے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے تینوں اساتذہ، چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور دوستی کے  پیام بر تھے۔ ان کی موت ایسے ہی ہے جیسے کہ ہم اپنے کسی بہت پیارے سے محروم ہو گئے ہوں ہمیں اس کا انتہائی دکھ ہے ۔ ان حملوں کا مقصد تباہی پھیلانا ہے ۔ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے اور چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا ،پاکستان کے اداروں ،اور چین پاکستان تعلقات کو خراب کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا یا جائے گا۔