افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک

2022/05/01 16:46:43
شیئر:

افغان حکام کے مطابق 30 اپریل کو دارالحکومت کابل میں ایک وین میں دھماکہ  ہوا ۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ 30 اپریل کو ہونے والے دھماکے میں "ایک خاتون ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں "۔ شدت پسند گروپ "اسلامک اسٹیٹ" نے بس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

کابل میں دو دنوں میں یہ دوسرا بم حملہ ہے۔ 29 اپریل کو کابل کی ایک مسجد میں بم دھماکہ کیا گیا ہے۔ افغان عبوری حکومت کی وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔ مسجد کے امام سید فاضل آقا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو ئےہیں ۔ ابھی تک کسی تنظیم یا فرد نے مسجد میں بم دھماکوں  کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔