چائنا انٹرنیشنل چائنیز ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جامعہ کراچی میں دہشت گردانہ حملے کے بعد خصوصی فنڈ کا قیام

2022/05/01 16:34:41
شیئر:

26 اپریل کو پاکستان کے شہر کراچی میں جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی شٹل وین  کیمپس میں دہشت گردوں کے حملے کا شکار ہوئی، جس میں تین چینی اساتذہ اور پاکستانی ڈرائیور ہلاک جب کہ ایک چینی معلم سمیت متعدد پاکستانی اہلکار زخمی ہوئے۔ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ چائنا انٹرنیشنل چائنیز ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ نگرانی ہیں 30 اپریل کو فاونڈیشن نے اعلان کیا کہ  "کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی شٹل وین  پر دہشت گردانہ حملے کے بعد متعلقہ معاملات سے نمٹنے کے لیے فاونڈیشن  پانچ لاکھ چینی یوان کے ساتھ خصوصی فنڈ"قائم کرے گی  تاکہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ اور جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی مدد کی جاسکے ۔