روس خصوصی فوجی آپریشن کو 9 مئی سے پہلے مصنوعی طور پر ختم نہیں کرے گا، روسی وزیر خارجہ

2022/05/02 16:34:10
شیئر:

یکم مئی کو روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی خبر کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس 9 مئی کو عظیم جنگِ حب الوطنی کے یوم فتح سے قبل یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کو مصنوعی طور پر ختم نہیں کرے گا۔ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کی پیشرفت کا انحصار سب سے پہلے اس بات پر ہے کہ "شہریوں اور روسی فوجی اہلکاروں کو لاحق خطرے کو کم کیا جانا چاہیے"۔

سرگئی  لاوروف نے کہا کہ روس یوکرین کے صدر سے ہتھیار ڈالنے کے لیے نہیں کہہ رہا ، بلکہ روس کا یہ مطالبہ ہے کہ یوکرینی صدر تمام شہریوں کی رہائی اور مزاحمت بند کرنے کا حکم دیں۔ "یوکرین میں حکومت کی تبدیلی روس کا ہدف نہیں ہے۔"

ایک اور اطلاع کے مطابق یکم مئی کو یوکرینی صدر کے سرکاری اکاؤنٹ میں کہا گیا ہے کہ زیلنسکی نے کیف میں امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی سے ملاقات کی۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یکم مئی کو اطالوی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "نیٹو اور یورپی یونین نے خود کو اس حقیقت کا پابند کیا ہے کہ ان کے 'خاندان کا سربراہ' واشنگٹن میں ہے"، ان کا ماننا ہے کہ صرف  امریکہ کی سننا ہی وہ واحد کام ہے جو کیے جانے کے قابل ہے۔ "