روس اور یوکرین کے درمیان جاری تعاون انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ بندی کا باعث بن سکتا ہے، انتونیو گوتریز

2022/05/04 16:53:11
شیئر:

تین مئی کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی کے تعاون سے ماریوپول میں ازوف سٹیل پلانٹ سے 100 سے زائد شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

انتونیو گوتریز  نے اس امید کا اظہار کیا کہ  یوکرین اور روسی حکام کا مسلسل تعاون انسانی ہمدردی کی  بنیادوں پر جنگ بندی، شہریوں کے محفوظ انخلاء اور انسان دوستی پر مبنی امداد کو وہاں تک پہنچانے کا باعث بنے گا جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

یوکرین میں اقوام متحدہ کی ہیومینیٹیریئن کوآرڈینیٹر اوسنات لبرانی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور ریڈ کراس سوسائٹی کے درمیان تعاون کے دوران ماریوپول میں ازوف اسٹیل فیکٹری کے علاقے سے 101 شہریوں کو زاپوروزئے منتقل کیا گیا۔لبرانی نے کہا کہ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ کسی کو روس کے زیر کنٹرول علاقوں کا سفر کرنے پر مجبور کیا گیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ  سٹیل فیکٹری بہت بڑی ہےاور اقوام متحدہ کو ازوف اسٹیل فیکٹری میں شہریوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہے۔